بلاول بھٹو اور مریم نواز ’’ابو بچاو‘‘تحریک چلارہے ہیں:چودھری فواد حسین



جہلم( 24نیوز )وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ  بلاول بھٹو اور مریم نواز ’’ابو بچاو‘‘تحریک چلارہے ہیں،ایک بابا جیل میں ہیں دوسرے کے ابو جیل جانیوالے ہیں،دونوں کا دور ختم ہوچکا ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز کو وزیر اعظم دیکھنے والے تجزیہ نگاروں کی سوچ پر حیرت ہوتی ہے۔

جہلم میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ   آج دنیا بھر میں جنگلات کا دن منایا جا رہا ہے، جہلم میں آج 35ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے، 35ایکڑ جگہ قابضین سے واگزار کرایا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شجر کاری کی جا رہی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں پہلی ماحول دوست حکومت ہے،جہلم میں اس رقبے پر سایہ دار درخت لگا رہے ہیں تا کہ پرندے آئیں، ماضی میں جنگلات کو بھی کرپشن کی نذر کر دیا گیا، ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کی فصل کو پانی دیا جو خار دار درخت بن گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے، بھارت میں ماضی میں دہشتگردوں کو بری کیا جاتا رہا ہے، بھارتی حکومت ہندو انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے، جہلم میں شجر کاری پروگرام بہترین مستقبل کی نوید ہے۔

انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ابو بچاو تحریک چلارہے ہیں ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،شریف خاندان کو لگ رہا ہے ہیرڈز لندن میں سیلیں لگ چکی ہیں سب وہاں جانے کیلئے بے تاب ہیں،مریم کو شاپنگ کی بے چینی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer