کوئٹہ میں پہاڑی سرنگ جہاں شہید قرآنی نسخوں کو محفوظ کیا جاتا ہے


کوئٹہ (24نیوز) قرآن کریم امت مسلمہ کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے، اسی لئے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ اس کا احترام اور اس کی حفاظت کی جائے، کوئٹہ میں قرآن مجید کے شہید نسخوں پہاڑ میں سرنگ بنا کر محفوظ کیا جاتا ہے.
کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر واقع جبل نو رپہاڑی میں سرنگیں بنا کر قرآن کریم کے شہید نسخوں کو محفوظ کیا جاتا ہے، اس پہاڑی کو جبل نور القرآن کا نام دیا گیا ہے۔
پہاڑ میں مجموعی طور پر 68سرنگیں ہیں، جہاں 90 لاکھ سے زائد قرآنی نسخے محفوظ کئے گئے ۔
اس کام کا آغاز 1992میں کیا گیا، پہاڑ میں سرنگیں بغیر کسی مشینری کے بنائی گئیں، یہ سرنگین انجیرنگ کا بے مثال نمونہ ہیں، یہ سرنگیں ایک دوسرے سے منسلک ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد روز آتی ہے اور دعائیں کرتی ہے۔ پہاڑی پر لوگوں کیلئے حجرے بھی بنائے گئے ہیں، جہاں لوگ عبادات کرتے ہیں۔ 
جبل نور القران میں مزید سرنگیں بھی کھودی جارہی ہیں، ظاہر خان ایک مزدور ہے جو تمام دن یہاں پہاڑوں کی کھدائی کا کام کرتا ہے۔جبل نور القرآن کیلئے سرنگوں کی تعمیر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔