ویرات کوہلی نے اپنے کپتان کا نام بتا دیا


نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ویرات کوہلی نے خود بتا کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے اپنے تعلق کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی کرکٹ کپتان نے انوشکا کے حوالے سے مزید کہا کہ انوشکا زندگی میں ہمشہ درست فیصلے کرتی ہے، وہ مکمل طور پر میری طاقت ہے، جو مجھے ہمیشہ مثبت رہنے میں مدد دیتی ہے اور یہی سب کچھ آپ اپنے لائف پارٹنر میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔
انٹرویو کے دوران جب ویرات سے سوال کیا گیا کہ میدان سے باہرکون کپتان ہوتا ہے؟ تو کوہلی نے جواب دیا کہ بلا شبہ انو شکا۔وہ کھیل کے حوالے سے بہت پرجوش ہے، وہ کھیل کو سمجھتی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے جذبات کو بھی سمجھ سکتی ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ چیز سب سے خوبصورت ہے۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کے نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کردیا

بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ہمت بندھاتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاوے،بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی بے شک فیلڈ میں دیگر کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے نظر آتے ہوں، لیکن گھر میں خود ان کی 'کپتان' انوشکا شرما ہیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں