عام انتخابات 2018 کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن پاکستان نے بتادیا


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو عام انتخابات 2018 کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے سمری ارسال کردی۔الیکشن کمیشن نے سمری میں الیکشن کے انعقاد کے لیے 26،25 اور 27 جولائی تین تاریخیں تجویز کی ہیں.

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے,  الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے 26،25 اور 27 جولائی کی تین مجوزہ تاریخیں صدر کو بھجوائی گئی ہیں صدر مملکت ان تاریخوں میں سے ایک دن الیکشن کرانے کا تعین کریں گے۔

پڑھنا مت بھولیں: نیکٹا نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو الرٹ کردیا

الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 کے تحت صدر مملکت کو سمری ارسال کی گئی۔صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرنے کے لیے صدر سے منظوری لینے کا پابند ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی کی آئینی مدت 31 مئی کو مکمل ہو رہی ہے جس کے بعد 60 دن کے اندر الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا پابند ہے.

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔