لاہور میں ایک بار پھر بجلی غائب


لاہور (24نیوز)  شہر میں  بجلی  کا ایک بار پھر بریک ڈاؤن ہو گیا، کالا شاہ کاکو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونےکی وجہ سے این ٹی ڈی سی کےتین سرکٹ بند ہو گئے، لیسکو کے40 سے زائد گرڈ سٹیشنز سےبجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔    

 ذرائع کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی 500 کے وی کی کالا شاہ کاکو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونےکی وجہ سے لاہور شہرکو فیڈ کرنے والے 3 سرکٹس سےبجلی بند ہو گئی۔ این ٹی ڈی سی کےراوی، غازی اور شالامار سرکٹ سےنکلنے والے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 40 سے زائد گرڈ سٹیشنز سےبجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ جس کی وجہ سے روزےکی حالت میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوابدیدی فنڈز بھی ہڑپ کرنا شروع کر دیئے

 ذرائع نے بتایا کہ سسٹم کی فریکوئنسی ڈاون ہونےکی وجہ سے روات اور گکھڑ ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہوئیں جس کے بعد نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سسٹم کو بحال کرنے میں ناکام ہوئے اور ٹرپنگ کا سلسلہ کالا شاہ کاکو ٹرانسمیشن لائنز تک پہنچ گیا۔ جس کی وجہ سے مختلف گرڈ سٹیشن بند ہو گئے۔ ترجمان لیسکو کےمطابق 60 فیصد  بجلی  کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔ باقی جلد بحال کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید اس ویڈیو میں: