عمران خان کا انتخابات سے قبل سو روزہ پلان دینا دھاندلی کا اشارہ ہے: اپوزیشن لیڈر


اسلام آباد(24نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے عمران خان کے ایک سو دن پروگرام کو ناقابل عمل قرار دے دیا، خورشید شاہ کا کہناہےکہ اگر سو دنوں میں یہ اعلان پورا کیا تو سیاست سے ہٹ جاؤں گا ۔ عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جو لالی پاپ دیا  اس میں بھی کوئی حقیقت نہیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان کے سو روزہ اعلان پر  ردعمل کرتے ہوئے ناقابل عمل قرار دے دیا۔یہ  عملی پلان نہیں،  الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہیں۔ انھوں نے کہا اگر سو دنوں میں یہ اعلان پورا کیا تو سیاست سے ہٹ جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم، پیپلز پارٹی نے پتے شو کردیئے

خورشید شاہ نے عمران خان کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمارے ملک کے لوگوں کو اتنا ناسمجھ سمجھ رکھا ہے۔ دعوؤں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا عمران خان کے پاس ایک صوبہ تھا، وہاں عمل کیوں نہیں کیا۔بہت بڑا چانس تھا ان چیزوں کو کے پی کے میں وہاں ثابت کرتے۔انھوں نے کہا  ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی صوبے میں پانچ ہزار جاب بھی نہیں دے سکے۔

پڑھنا مت بھولیں: عمران خان نے نیا ریکارڈ بناڈالا 

 خورشید شاہ نے کہا عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جو لالی پاپ دیا  اس میں بھی کوئی حقیقت نہیں۔سوائے پیپلز پارٹی کسی جماعت نے عملی طور پر جنوبی پنجاب صوبے کی بات نہیں کی۔

 خورشید شاہ نے کہا ایک سو دن پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ بھی بنتا ہے، یہ الیکشن جیت کر بیٹھے ہیں اس لیئے سو روزہ پروگرام دے دیا، یہ جیتے تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہو گا، یہ بچگانہ حرکتیں ہیںالیکشن جیت کر سو دن کا پروگرام دیا جاتا ہے، پہلے نہیں۔


 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔