کتنی شرم کی بات ہے، نواز شریف کو بیٹوں کی جائیداد کے ذرائع معلوم نہیں: عمران خان



اسلام آباد ( 24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج نواز شریف قطری خط سے بھی دستبر دار ہو گیا۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی (مشترکہ تحقیقاتی ٹیم) میں دوسال پر محیط وقت اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ کے حق میں ایک مضحکہ خیز ترکیب سوجھی ہے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں دئیے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کتنی شرم کا مقام ہے، تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے، ایون فیلڈ جائیدادیں اس کے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کی خریداری کے لیے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ آج نواز شریف قطری خط سے بھی دستبردار ہو گیا۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں دوسال پر محیط وقت اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع کرنے کے بعد نواز شریف کو منی لانڈرنگ کے حق میں ایک مضحکہ خیز ترکیب سوجھی ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ (اسحٰق ڈار اور نواز شریف کی طرح) کوئی بھی چوری کر کے پیسہ اور بچے دونوں باہر بھجوا دے اور معصوم سی شکل بنا کرکہہ دے کہ اسے نہیں معلوم بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟

یہ بھی پڑھیں: پانامہ کیس فیصلہ غیر مناسب تھا، نواز شریف 

احمد علی کیف

Urdu Content Lead