کراچی میں گرمی کا راج، اموات کے حوالے سے فیصل ایدھی نے نئی بحث چھیڑ دی


کراچی (24 نیوز) شہر قائد میں سورج نے قیامت ڈھا دی۔ سخت گرمی 60 سے زائد جانوں کونگل گئی۔ سماجی رہنما سعد ایدھی نے بھی 3 دنوں میں 65سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کردی، جبکہ سیکرٹری ہیلتھ سندھ ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تردید کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کا رمضان المبارک کا پانچواں روز بھی سخت ترین ثابت ہوا۔ مسلسل تین دنوں میں کراچی کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سورج آج بھی ”آگ “برسائے گا 

قیامت خیز گرمی نے روزہ داروں کا برا حال کر دیا۔ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے ناقص انتظامات سے ہسپتالوں کی حالت غیر ہے جس کے باعث غریب عوام مرنے لگے۔سماجی رہنما فیصل ایدھی نے اہم انکشاف کر دیا۔ انھوں نے گزشتہ 3دنوں میں 60 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں سخت گرمی سے 64افراد کی کوئی ہلاکت رونما نہیں ہوئی۔ فضل اللہ پیچوہو کے مطابق ہلاکتوں کے تصدیق صرف ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کر سکتی ہے۔