وہاب ریاض اور جنید خان کی کارکردگی پر ایک نظر

وہاب ریاض اور جنید خان کی کارکردگی پر ایک نظر


(24 نیوز) ورلڈکپ 2019 کیلئےوہاب ریاض کوجنید خان کی جگہ منتخب کرلیا گیا، وہاب ریاض بورڈکےفیصلے پرخوش مگرجنید خان کچھ نالاں نظرآتےہیں، دونوں شاہینوں کی کارکردگی پرنظرڈالتےہیں۔

 کرکٹ کی عالمی جنگ میں وہاب ریاض ان ایکشن ہوںگےجبکہ جنیدخان گھرواپس آئیں گے۔ وہاب ریاض کافی عرصہ سےانٹرنیشنل کرکٹ سےدورہیں، آخری بار وہ پی ایس ایل اورلسٹ اے کے مقابلوں میں میدان میں نظرآئے۔ پاکستان سپرلیگ میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرنےوالےوہاب ریاض368 رنزکے بدلے17وکٹ کے ساتھ تیرےنمبرپررہے۔لسٹ اےکےآخری 5 میچز میں وہاب ریاض نے10وکٹیں حاصل کیں اور207 رنزدئیے۔

اب کچھ ذکرفاسٹ باولرجنید خان کا، پاکستان کیلئے76ون ڈےمیچزمیں110وکٹیں لینےوالے جنید خان انگلینڈ کیخلاف سیریزمیں2وکٹ حاصل کرسکے، لسٹ اےکےمیچزمیں جنید خان کےحصےمیں3شکارآئے، آسٹریلیاکیخلاف سیریزمیں جنید خان کوئی کارنامہ سرانجام نہ دےسکےاور3میچوں میں178رنزکے عوض 4 کھلاڑی آوٹ کیے۔  پی ایس ایل میں ملتان سلطانزکی نمائندگی کرنےوالے جنیدخان7میچوں میں228رنزدےکر8شکارکرسکے۔ شایدحالیہ کارکردگی کےباعث ہی سلیکٹرزنےجنید خان کی جگہ وہاب ریاض کوچانس دیاہے۔