سعودی عرب نے میزائل حملے ناکام بنادیئے

سعودی عرب نے میزائل حملے ناکام بنادیئے


ریاض( 24نیوز ) سعودی عرب نےیمن سے دومیزائل حملے ناکام بنادیئے،ایک میزائل کو طائف دوسرے کو جدہ کی فضائی حدود میں تباہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈرون سے سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے،سعودی ائیرڈیفنس سسٹم نے یمن سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر دیئے،سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک میزائل کو طائف کی فضائی حدود میں تباہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ کو ہدف بنایا گیا،دوسرا میزائل جدہ کی فضائی حدود میں ناکارہ بنایا گیا، ادھر حوثی باغیوں نے سعودی ذرائع ابلاغ میں گردس کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے مکہ شریف کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔