ڈالر کی نان سٹاپ اڑان جاری،مزید مہنگا ہوگیا

ڈالر کی نان سٹاپ اڑان جاری،مزید مہنگا ہوگیا


کراچی (24نیوز)ڈالر کی اڑان نہ رک سکی، انٹر بینک میں مزید مہنگا ہوگیا،قیمت 151روپے تک جاپہنچی۔

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے انٹربینک میں ڈالر مزید 1روپے 35پیسےمہنگا  ہوگیا۔انٹربینک  میں ڈالر151روپےکی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہورہاہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 تک جا پہنچا۔

ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا دوسرا روز ہے  100 انڈیکس میں 21 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،کرنٹ انڈیکس 33 ہزار 271 پر ٹریڈ کررہا ہے۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کہتے ہیں کے حکومت اور اسٹیٹ بینک کو صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیئے ۔ظفر پراچہ نے شہریوں کو ڈالر کی غیر ضرور خریداری نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا -

ادھر ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک پر قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے ۔ ملکی قرضے 1200 ارب روپے اضافے کے بعد 16 ہزار ارب روپے سےبھی تجاوز کرگئے ہیں -

اظہر تھراج

Senior Content Writer