نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس


 اسلام آباد ( 24نیوز )  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا-

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ یہ طبی بنیادوں پر دوسری درخواست ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ نئی میڈیکل رپورٹ کون سی ہے،جس پر خواجہ حارث نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پڑھ کر بتائیں-

خواجہ حارث نے بتایا کہ نواز شریف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیل میں رہنے سے ان کا ذہنی تناؤ مزید بڑھے گا، عدالت نے نیب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا-

اس سے قبل بھی میاں نواز شریف نے لاحق بیماریوں کو بنیاد بنا کر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی-

اظہر تھراج

Senior Content Writer