عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی


اسلام آباد(24نیوز) محکمہ موسمیات نے عید کے چاند کی پیشگوئی کردی۔ شوال کا چاند 4 جون 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔ 

عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔ شوال کے چاند کی پیدائش پیر 3 جون 28 رمضان المبارک کو دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی۔3 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 4 گھنٹے 16منٹ ہوگی۔چار جون 29 رمضان المبارک کو کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی ۔ 4 جون کو چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا ۔ پشاور سمیت پورے پاکستان میں 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔