پاکستان کوسرفراز کا متبادل مل گیا

پاکستان کوسرفراز کا متبادل مل گیا


لاہور (24نیوز) پاکستان کوسرفراز کا متبادل مل گیا-اوپنر عابد علی کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کا متبادل وکٹ کیپر کون ہو گا؟

دائیں ہاتھ کے اوپنر عابد علی وکٹ کیپنگ کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں، تاہم اب ان کے اسکواڈ سے باہر ہو جانے کے بعد اب یہ اضافی ذمہ داری بابر اعظم کے سر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کئے جانے والے عابد علی برمنگھم میں قیام کریں گے جب کہ 26سال کے ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی دوران ورلڈکپ انگلینڈ میں رہیں گے۔قومی ٹیم کے موجودہ کپتان 31سال کے وکٹ کیپر سرفراز احمد 2015ء ورلڈکپ میں بطور وکٹ کیپر منتخب ہوئے تھے لیکن کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ کے چار گروپ میچوں میں عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کروائی تھی۔

106 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سرفراز احمد کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین وکٹ کیپر ز میں ہوتا ہے۔ سرفراز نے ون ڈے میچوں میں 99 کیچ اور 23 اسٹمپڈ کر رکھے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer