سابق صدر کا نیب کیخلاف عدالت جانے کا اعلان



اسلام آباد(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو سیلیکٹو وزیراعظم قراردیدیا،انہوں نے کہاکہ نیب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے نیب کو تھکائیں گے۔

تفصیلات کے مطابقسابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزم انور مجید اور عبدالغنی مجید کو پیش نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس جاری کردئیے گئے، عدالت نے حسین لوائی کو ہتھکڑی لگا کر لانے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر نقول فراہم نہ کی گئیں تو تفتیشی کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سابق صدر اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت کے لیےاسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش ہوئے،24 نیوز کے سوال پر ان نے پوچھا گیا کیااپوزیشن کا اتحاد مضبوط ہو گا ؟ آصف زرداری نے جواب دیا کہ 9 ماہ ہم نے اپوزیشن اتحاد مضبوط کرنے کا نہیں سوچا تھا ،پھر سوال کیا گیا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ وزیر اعظم جعلی ہے ، جواب دیا ہم تو انہیں پہلے سے سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتے ہیں۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

ان کا مزیدکہناتھاکہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا عہدہ انہیں انٹرویو دینے کی اجازت نہیں دیتا،پیشیوں کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، نیب کو تھکائیں گے،چیئرمین نیب کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا، اپوزیشن سےمتعلق سوال پر سابق صدر کاکہنا تھا کہ 9 ماہ پہلے ہم نے اتحاد کو مضبوط کرنے کا نہیں سوچا، اپوزیشن کو بلاول بھٹو اور مریم نواز لیڈ کریں گے،ہم سینئر سیاست دان آرام کریں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت13 جون تک ملتوی کردی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER