اسپورٹس ڈاکٹر کی 177 طلبا کے ساتھ زیادتی کا انکشاف

اسپورٹس ڈاکٹر کی 177 طلبا کے ساتھ زیادتی کا انکشاف


(24 نیوز) امریکی یونیورسٹی میں دو دہائیوں تک ایک اسپورٹس ڈاکٹر طلباکو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ کے یونیورسٹی میں موجود عملے کو یہ بات معلوم تھی، اسپورٹس ڈاکٹر نے اپنی سروس کے دوراں 177 طلبا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 500 سے زائد کو ہراساں کیا۔

امریکی ریاست او ہائیو میں موجود اسپورٹس کی مشہور یونیورسٹی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1978 سے لے کر سن 1997 تک ڈاکٹر’ رچرڈ اسٹراس‘ نے ٹریننگ کے دوراں مختلف مواقعوں پر 177 طلبا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور500 سے زائد کو ہراساں کیا ہے۔ یونیورسٹی میں زیادتی کا پہلا واقعہ 1979 میں یونیورسٹی کے ایک طالبِ علم کی جانب سے سامنے آیا تھا جس کے بعد بھی ڈاکٹر رچرڈ یہ گھناؤنا کھیل دو دہائیوں تک کھیلتا رہا اور دوسرے اساتذہ کو معلوم ہونے کے باوجود اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

2005 میں یہ واقعہ کھل کر سامنے آ چکا تھا اور ڈاکٹر رچرڈ کے خاندان تک یہ بات پہنچ چکی تھی، ڈاکٹر رچرڈ نے عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے خودکشی کر لی، جس کے بعد اُن کی فیملی نے اس واقعے پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ طلبا سے معافی مانگی اور عدالت کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس سارے واقعے کی تحقیقات کے لیے اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی نے ایک لافرم کی خدمات حاصل کی تھیں۔