ایف بی آرنے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے رولز تیار کرلیے

 ایف بی آرنے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے رولز تیار کرلیے


اسلام آباد(24 نیوز) ایف بی آرنے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے رولز تیار کرلیے، اسٹیک ہولڈرز سے 22 مئی تک تجاویز طلب کرلیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز ملنے کے بعد ایمنسٹی اسکیم کے ڈرافٹ رولز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ مجوزہ رولز کے مطابق جن افراد نے سال 2018 کے اِنکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ان کو 30 جون 2018 تک کے ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگی جبکہ جولائی 2014 سے جون 2018 کی سیلز کو ظاہر کرنے کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن جمع کرائے جاسکتے ہیں غیرملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے کے لیے ٹیکس کی ادائیگی فارن کرنسی میں کرنا ہوگی۔