آرمی چیف سے پولش فوج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سے پولش فوج کے سربراہ کی ملاقات


اسلام آباد(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےپولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی اور پاک فوج کے خطے میں امن کےکردارکوسراہا، پولش آرمی کےسربراہ نے ایئر چیف مارشل مجاہدانورخان سےبھی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پولش مسلح افواج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل جارو سلاوف میکا نے جی ایچ کیومیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، دونوں مسلح افواج کے درمیان دفاع، تربیت اورسیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی، لیفٹیننٹ جنرل جارو سلاوف میکانےدہشتگردی کیخلاف کامیابی اورعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاک فوج کی کوششوں کوسہراہا۔

پولش آرمی چیف کی جی ایج کیو آمد پرانہیں پاک فوج کےچاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،اس موقع پر انہوں نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے۔ پولینڈ کی فوج کےسربراہ نےائیرہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ بھی کیااورسربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل مجاہدانورخان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اورباہمی تعاون سے متعلق مختلف امورزیرِبحث آئے، پولش آرمی چیف نےپاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ ائیرہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کےچاق وچوبند دستےنےمعززمہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا،جارو سلاوف میکانےیادگارِشہداپرپھولوں کی چادربھی چڑھائی۔