ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت ایک اور جان لے گئی

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت ایک اور جان لے گئی


(24 نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی کلینک میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 35 سالہ رابیعہ جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی کلینک میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 35 سالہ رابیہ جان کی بازی ہار گئی، مقتولہ رابیعہ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا  ہےکہ ڈاکٹر عمران نے غلط آپریشن کیا اور کلینک کی انتظامیہ ہمیں پولیس کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ مقتولہ کے چچا کا کہنا ہے کہ رابیعہ کو پتے کا آپریشن کے لئے کلینک لے کر گئے تھے، ڈاکٹروں کے غلط آپریشن کے باعث موت واقع ہوئی۔

اہلخانہ کا  مزیدکہنا ہے کہ ان کو بغیر بتائے مقتولہ کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، علاوہ ازیں مریضہ کے حوالے سے اسپتال منتقلی کی کوئی دستاویزات اہل خانہ کو نہیں دی جارہی ہیں۔ دوسری جانب لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔