اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری برقرار رہنے کا امکان

اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری برقرار رہنے کا امکان


اسلام آباد(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے  ناقابل ضمانت وارنٹ قائم رہنے کا امکان ہے۔

آج کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کی عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط ہونے کا امکان ہے جبکہ وارنٹ بھی برقرار رہیں گے۔

عدالت میں نیب کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر جرح ہوگی۔