قومی اسمبلی میں قانون وانصاف کا ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں قانون وانصاف کا ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور


(24 نیوز): قومی اسمبلی نے قانون و انصاف  کمیشن ( ترمیمی) بل 2017 اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا ترمیمی آرڈیننس بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان میں قانون و انصاف ترمیمی بل 2017 اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے ریگولیشن آف جنریشن ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن الیکٹرک پاور کا ترمیمی بل بھی پیش کیا، اسے بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں اپوزیشن نے پانی کی قلت پر توجہ دلائو نوٹس پیش کیا۔ وزیر پانی جاوید علی شاہ نے کہا کہ بارشیں ہونے سے مسئلہ حل ہو جائے گا، نوید قمر بولے جب قلت ہے تو کس طرح سندھ کو پورا پانی مل رہا ہے؟ جس پر جاوید شاہ نے کہا کہ سندھ کو پنجند اور چشمہ سے پانی دیا جاتا ہے۔

 

 ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے کی بھی ایوان میں گونج سنائی دی۔ خواتین ارکان نے مظلوم لڑکی کے حق کیلئے آواز اُٹھانے پر داور کنڈی کو ڈیسک بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔