ایف آئی اے کی گوجرانوالہ میں کارروائی ، 7 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا


گوجرانوالہ (24 نیوز)ایف آئی اے حکام نے چھاپہ مار کر سات انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے سات انسانی سمگلرز کو حراست میں لے لیا۔

انسانی سمگلرز کے قبضہ سے ایک سو سے زائد پاسپورٹ جعلی ویزا کی مہریں اور دیگر کاغذات برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ہونے والے انسانی سمگلرز بلوچستان کے پہاڑی راستوں کے ذریعے باڈر کراس کرانے کا کام کرتے تھے۔