کراچی:ٹینکر مکان سے جا ٹکرایا ، بچی جاں بحق ، 8 افراد زخمی


کراچی (24 نیوز) کراچی کےعلاقے کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر مکان سے جا ٹکرایا ، حادثے میں بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثے کے دوران بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی بنگالی پاڑے میں صبح سویرے تیز رفتار ٹینکر مکان سے ٹکرا گیا ، حادثے میں 14 سال کی نورین جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینسیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور زخمیوں  کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔