پاکستانی پہلوان طیب رضا نے بھارتی سورماؤں کو کھلا چیلنج دے دیا

پاکستانی پہلوان طیب رضا نے بھارتی سورماؤں کو کھلا چیلنج دے دیا


شارجہ (24 نیوز): متحدہ عرب امارات میں بھارتی پہلوان کو شکست دینے والے پاکستانی پہلوان طیب رضا نے تمام بھارتی پہلوانوں کو کھلا چیلنج دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی پہلوان طیب رضا نے روایتی حریف بھارت کے جسدیپ سنگھ سے مقابلہ کیا۔ پاکستانی شاہین نے بھارتی سورما کو دھول چٹا دی۔ شاندار جیت کے بعد پہلوان طیب رضا نے نہ صرف بھارتی سورماؤں کو کھلا چیلنج دیا بلکہ اولمپکس میں بھی میڈل لانے کے لئے پرامید دکھائی دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا بھارت کہیں بھی کسی کے بھی سامنے اکھاڑے میں اُترنے کو تیار ہوں۔