فیض آباد دھرنا ، خورشید شاہ نے عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دیدی

فیض آباد دھرنا ، خورشید شاہ نے عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دیدی


اسلام آباد(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنے کا حل نکالنے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دے دی ہے تاکہ فیض آباد دھرنے کا پر امن حل نکالا جائے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے ، موجودہ صورتحال کا ذمہ دار نواز شریف ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانے کی پوری کوشش کریں گے ، حکومت نے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپیشن موجود ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نااہل شخص پر پارٹی چلنے کے نتائج بہتر نہیں آتے ، حکمران برے ہو سکتے ہیں پارلیمنٹ نہیں۔