سیکیورٹی فورسز کی تربت میں کارروائی، 18 افراد بازیاب، 2 دہشتگرد گرفتار


(24 نیوز): سیکیورٹی فورسز نے تربت میں کارروائی کرتے ہوئے 16 غیر ملکی باشندوں  سمیت 18 افراد کو بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے شہرتربت  میں ا یک گھر  پرچھاپہ مار کر 16 غیرملکیوں سمیت 18 افراد کو بازیاب کروالیا۔ کارروائی کے دوران دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں 15 نائیجیرین اور 1 یمنی باشندہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلوچستان کے شہر تربت سے 20 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔