سیکٹر ای الیون میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، دو غیر قانونی ٹاورز سیل

سیکٹر ای الیون میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، دو غیر قانونی ٹاورز سیل


 اسلام آباد(24 نیوز): سی ڈی اے کا سیکٹر ای الیون میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع ، مزید دو غیر قانونی ٹاورز سیل کر دئیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے سیکٹر ای الیون میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا- آپریشن میں سی ڈی اے کی جانب سے مزید دو غیر قانونی ٹاورز سیل کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے گزشتہ ہفتے سیکٹر ای الیون میں 28 عمارتوں کو سیل کیا جبکہ 84 عمارتوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا- ای الیون میں تمام غیر قانونی عمارتوں کو بلا تفریق ختم کیا جائےگا۔