پی ٹی آئی کا ن لیگ کے ایبٹ آباد جلسے پر مانسہرہ میں جوابی جلسے کا فیصلہ


اسلام آباد(24 نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایبٹ آباد میں جلسے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے مانسہرہ میں جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مانسہرہ میں 26 نومبر کو سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسہ کے دوران عوام کو نواز شریف کی نا اہلی کے بارے میں بتائیں گے ، نواز شریف کے سوال مجھے کیوں نکالا عمران خان ایک مرتبہ پھر جواب دیں گے۔

جلسے میں پی ٹی آئی قیادت سمیت ریجنل عہدیداران بھی شرکت کریں گے ، جلسہ سے قبل مختلف سیاسی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔