ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے: سلیم شہزاد


کراچی (24 نیوز): ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے متحدہ پاکستان اور پی ایس پی میں اتحاد کو خوش آئند قرار دیا، اتحاد کے ساتھ چلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا لیکن خواجہ اظہار الحسن نے سلیم شہزاد کے جذبات کی ذرا قدر نہ کی، کہتے ہیں کہ سلیم شہزاد پہلے دونوں جماعتوں سے اپنے رابطے تو بحال کریں۔

 

ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سیاست میں بے چینی ہے، اس لیےایم کیوایم اور پی ایس پی کا اتحاد کراچی کی ضرورت ہے، سلیم شہزاد نے متحدہ پاکستان اور پی ایس پی کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا۔

سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیوایم لندن کا کوئی مستقبل نہیں، لندن میں بیٹھے شخص نے کراچی کے شہریوں کو را کا ایجنڈ بنایا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سلیم شہزاد کے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو ایک بار پھر آپس میں ملانے کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا۔

 خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ سلیم شزاد کے ایم کیو ایم اور پی ایس پی دونوں سے رابطے بحال نہیں پہلے وہ رابطے تو بحال کریں۔