ن لیگی صدر اپنا عہدہ بچانے کیلئے متحرک ، وفاقی وزرا کو فون

ن لیگی صدر اپنا عہدہ بچانے کیلئے متحرک ، وفاقی وزرا کو فون


اسلام آباد(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اپنی صدارت بچانے کے لیے خود بھی متحرک ہوگئے ، وفاقی وزرا کو ٹیلی فون ، اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی صدارت بچانے کیلئے تگ و دو شروع کر دی ہے ، سابق وزیراعظم نے تمام وفاقی وزرا کو ٹیلی فون کیا۔

موجودہ سیاست پر تبادلہ خیال کے ساتھ انھوں نے وزرا کو قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

نواز شریف نے دیگر شہروں کے ایم این ایز اور اراکین کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ۔