کور کمانڈر پشاور کا پاک افغان بارڈر کے اگلے مورچوں کا دورہ

کور کمانڈر پشاور کا پاک افغان بارڈر کے اگلے مورچوں کا دورہ


پشاور(24 نیوز)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے باجوڑ ایجنسی پر پاک افغان بارڈر کے اگلے مورچوں کا دورہ ، جوانوں کے جذبے اور کاوش کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر واقع پاکستانی چیک پوسٹ کے دورے کے دوران کور کمانڈرکو 13 نومبرکے دہشت گرد حملے سمیت افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی فائرنگ اور پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملوں پر بریفنگ دی گئی ۔

لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے دہشت گردوں کی کاروائیاں ناکام بنانے کے حوالے سے پاک فوج کے اہلکاروں کی تعریف کی۔

کہتے ہیں کہ باجوڑ ایجنسی میں امن و امان کی بحالی بھی فوج کی اہم ترین کامیابی ہے۔