امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز


 لاہور (24 نیوز): شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز ، کاہنہ ، سپر ٹاون اور ساندہ کے علاقوں میں متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

دہشت گردی کے پیش نظر ایس پی ماڈل ٹاون کی قیادت میں آپریشن کیا گیا، کاہنہ اور گجومتہ کے علاقوں میں کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کیے گئے، پولیس کے مطابق تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

چوکی سپر ٹاؤن پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران 5 ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ہونے والوں میں شہریار، شہزاد، اشتیاق، صفدر علی اور نادر علی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے شراب اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

اقبال ٹاون ڈویژن میں جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ تھانہ ساندہ کے علاقے میں پولیس نے میچ پر جوا لگانے والے ملزم اعجاز کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے موبائل فون اور کمپیوٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔