سانحہ سیہون کے مرکزی ملزم کو مزید ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

سانحہ سیہون کے مرکزی ملزم کو مزید ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا


 کراچی (24 نیوز): انسدادِ دہشتگردی کراچی کی منتظم عدالت نے سانحہ سیہون کے مرکزی ملزم کو 28 نومبر تک مزید ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

 

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو دھماکہ خیز مواد کے مقدمے میں پیش کیا گیا، کالعدم داعش کے کارندے نادر جکھرانی کو 28 نومبر تک مزید ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے۔

 

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی نے منگھوپیر کے علاقے مائی گاڈی سے گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ طلب کرلی۔