وزیراعلیٰ پنجاب کی بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کو مل کر کام کرنے کی پیشکش


 لاہور(24نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب نے سموگ اور ماحولیاتی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن ریٹائرڈ امریندر سنگھ کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کردی۔ اس سلسلےمیں وزیراعلیٰ ٰپنجاب نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نےسموگ اورماحولیاتی صورتحال کوبہتربنانے کےحوالےسے بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ کیپٹن ر امریندرسنگھ کومراسلہ ارسال کردیا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ان کا کہنا تھاکہ بھارت اور پاکستان کے شہری گزشتہ سال سے سموگ کا شکار ہو رہے ہیں جس کی شدت موجودہ مالی سال میں بہت زیادہ رہی اورسموگ سے شہری بطور خاص بچے اور بوڑھے افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، مراسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے گندم کی بوائی میں تاخیر ہوئی جبکہ ٹماٹر اور دیگر فصلیں بھی خراب ہوئیں، سموگ کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوااورفصلوں کو جلانے اور صنعتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ نے لاہور سے دہلی تک کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

ان کا کہنا ہے کہ آپ تائید کریں گے کہ سموگ کا معاملہ سائنسی اور معاشی ہے جسے کسی اور طریقے سے ختم نہیں کیا جا سکتااورپاکستانی اور بھارتی پنجاب کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں ہمیں مشترکہ طور پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو دعوت دیتا ہوں کہ سموگ اور ماحولیاتی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے علاقائی تعاون کو فروغ دیں اورکیپٹن ریٹائرڈ امریندر سنگھ، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔