فیض آباد دھرنا ختم کرنے کے لئے پیر حسین الدین شاہ سے رابطہ

فیض آباد دھرنا ختم کرنے کے لئے پیر حسین الدین شاہ سے رابطہ


 اسلام آباد(24نیوز): فیض آباد دھرنا ختم کروانے کے لئے وزارت مذہبی امور نے پیر حسین الدین شاہ سے رابطہ کرلیا ۔ پیر حسین الدین شاہ کا کہنا ہے کہ اختیارات دئیے جائیں تاکہ معاملہ حل ہو، بے اختیار کمیٹی وقت کا ضیاع ثابت ہو گا۔

فیض آباد دھرنا ختم کرنے کے لئے وزارت مذہبی امور نے منتظم اعلی جامعہ رضویہ ضیالعلوم پیر حسین الدین شاہ سے رابطہ کر لیا ہے، پیر حسین الدین کا نام گزشتہ روز حکومت اور علماء کے درمیان مذاکراتی عمل کے نتیجے میں سامنے آیا تھا، وزارت مذہبی امور کے حکام نے دھرنا ختم کروانے کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل کے لئے پیر حسین الدین کو سرکاری پیغام پہنچا دیا ہے۔

 ترجمان جامع رضویہ ضیالعلوم کے مطابق بیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں پیر حسین دین نے حکومت پر واضع کیا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی کے ساتھ مکمل اختیارات دئیے جائیں تو اچھا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ بے اختیار کمیٹی وقت کا ضیاع ثابت ہو گی۔