نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا پاک بھارت سمندری سرحد سرکریکس کا دورہ


 اسلام آباد (24نیوز):نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بھارت سمندری سرحد سرکریکس کا دورہ کیا اور بٹالین ہیڈ کوارٹرزمیں خطاب کرتے ہوئے سخت موسمی حالات میں اگلے مورچوں پر تعینات اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔

ترجمان بحریہ کے مطابق امیر البحرکی حیثیت سے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بھارت سرحدی پانیوں کا انکا پہلا دورہ ہے، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس بھی نیول چیف کے کے ہمراہ تھے، ایڈمرل ظفرعباسی نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل موسمی حالات اور دشوار گزار علاقے میں آپ نہایت بہادری سے ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور پاک میرینز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریاں قابل اعتماد ہیں، بلند اخلاقی اقدار، فٹنس اور تربیت کے اعلی معیار پر خصوصی توجہ دینا نہایت ضرورہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی اولین ترجیح بحری سرحدوں کا دفاع میری ٹائم مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔