خوبصورت آواز کی مالک امریکی گلوکارہ بیونس دنیا کی سب سے مہنگی سنگر بن گئی

خوبصورت آواز کی مالک امریکی گلوکارہ بیونس دنیا کی سب سے مہنگی سنگر بن گئی


 (24نیوز):خوبصورت آواز کے ساتھ دلکش شخصیت کی مالک امریکی گلوکارہ بیونس دنیا کی سب سے مہنگی سنگر بن گئی۔امریکی سنگربیونس نے ساتھی گلوکاراؤں کو مات دے دی۔

معروف جریدے فوربز کے مطابق بیونس نے اپنی نئی البم اور ورلڈ ٹور سے دوہزار سترہ میں سب سےزیادہ ساڑھےدس کروڑ ڈالرکمائے۔اس فہرست میں دوسرےنمبرپر برطانیہ کی ایڈیلی آئیں،انہوں نے سات کروڑڈالر جیب میں ڈالے، امریکی سنگر ٹیلرسوفٹ کی آمدنی ساڑھے چارکروڑ ڈالر رہی۔

فوربز کے مطابق کینیڈین سپر اسٹارسیلین ڈیون چارکروڑ بیس لاکھ ڈالر کما کر چوتھے نمبر پر ہیں۔