شاہدرہ ميں 7 سالہ بچی کی تشدد سے ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا

شاہدرہ ميں 7 سالہ بچی کی تشدد سے ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا


 لاہور(24نیوز): شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 7 سالہ بچی کی تشدد سے ہلاکت کا معمہ حل کرليا۔ مقدس کو اس کے سگے باپ اور سوتيلی ماں نے قتل کرکے لاش کوڑا کرکٹ میں پھینکی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چند ماہ قبل شاہدرہ ميں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں کوڑے کے ڈھیر سے سات سالہ ننھی بچی کی تشدد زدہ لاش ملی۔ جسم پر بہيمانہ تشدد کے نشانات بچي پر ہونے والے ظلم کی داستان سناتے تھے ۔ تفيتش مکمل ہوئی تو انکشاف ہوا کہ ظلم کسی غير نے نہيں بلکہ ماں باپ نے ہی ڈھايا ہے۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ مقدس بغير بتائے گھر سے جاتی تھی،غصے ميں تشددکيا جو موت کی وجہ بن گيا۔دونوں مياں بيوی بچی کو قتل کرنے کے بعد کراچی فرار ہو گئے، پوليس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے اعتراف کے بعد چالان تيار کيا جارہا ہے۔