زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے مواخذے سے خوف زدہ ہو کر مستعفی ہوگئے


 (ویب ڈیسک): زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے مواخذے سے خوف زدہ ہو کر مستعفی ہوگئے، عوام کا جشن، سڑکوں پر نکل آئے۔

 

زمبابوے کے سیاسی بحران کا ڈراپ سین ہوگیا، پارلیمنٹ نے مواخذے کی کارروائی شروع کی تو، رابرٹ موگابے نے فوراً صدارت چھوڑ دی، عوام خبر سنتے ہی جشن مناتے سڑکوں پر نکل آئے۔

 

فوج نے گزشتہ ہفتے دارالحکومت ہرارے میں ٹینکوں سے چڑھائی کرکے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا، رابرٹ موگابے کے نائب صدر کو برطرف کرنے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہوا تھا، رابرٹ موگابے انیس سو اسی سے برسراقتدار تھے۔