نااہل سیاستدانوں کوعوام کےمسائل حل کرنےمیں کوئی دلچسپی نہیں: بلاول بھٹو

نااہل سیاستدانوں کوعوام کےمسائل حل کرنےمیں کوئی دلچسپی نہیں: بلاول بھٹو


 کراچی (24 نیوز): پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں بیٹھ کر ہولو گرام ٹیکنالوجی کی مدد سے چار مختلف شہروں میں کارکنوں سے خطاب کیا، کہا نااہل سیاستدانوں کوعوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس وقت گالم گلوچ اور کرسی کی سیاست ہورہی ہے۔

 

پیپلزپارٹی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کشمیر، راولپنڈی اور پشاور میں جلسوں سے خطاب کیا اور کہا کہ ان کے نانا اور والدہ کو کشمیر سے گہرا لگاؤ تھا۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آزادی اور خود مختاری عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دی۔ پیپلزپارٹی جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف تھی اور ہے۔ حکمرانوں نے تیس لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا۔

 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل پنجاب میں استعمال ہونگے تو ترقی کیسے ہوگی؟ خیبرپختونخوا میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن خان صاحب چپ ہیں۔