ڈیرہ بگٹی سےنقل مکانی کرنیوالے 14 سال بعد گھروں کو لوٹ آئے

ڈیرہ بگٹی سےنقل مکانی کرنیوالے 14 سال بعد گھروں کو لوٹ آئے


ڈیرہ بگٹی (غلام محمد)14 سال قبل نقل مکانی کرنیوالے ڈیرہ بگٹی کے مکین واپس گھروں کو لوٹ آئے۔

14سال کے بعد کیازئی قبائل اپنے آبائی علا قے لوٹی سی میں آکر آباد ہو رہے ہیں، 2005 میں جب ڈیرہ بگٹی کے حالا ت خراب ہو ئے تو یہ قبیلہ بھی ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی کرکے سندھ اور پنجاب میں آباد ہوئے سیکورٹی فورسز کی بے پناہ قربا نیوں کے باعث علا قے میں امن بحال ہوا لوگ واپس اپنے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔

میڈیا کے نما ئندگان سے بات کرتے ہو ئے کمانڈنٹ بمبور رائفل کر نل اسلم کا کہنا تھا کہسو کے قریب گھرانے آکر اپنے آبا ئی علا قے میں آباد ہو ئے ہی،کئی سال ویران رہنے کی وجہ سے علا قہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا،ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے آباد کاروں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ڈسپینسری ،پینے کیلئےصاف پانی اورسکول کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

جبکہ ایف سی کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ان کو ہر قسم علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer