ضمنی انتخابات، ہوم گراؤنڈ پر تحریک انصاف کو دھچکا

ضمنی انتخابات، ہوم گراؤنڈ پر تحریک انصاف کو دھچکا


کراچی، پشاور ( 24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا  جس کے بعد 24 نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے نتائج اپنے قارئین تک پہنچائے ہیں۔

پشاور، پی کے 71

پشاورکےضمنی الیکشن میں ووٹرز کا "یوٹرن ", پی ٹی آئی کی چھوڑی نشست اے این پی لے اُڑی.پی کے71 کے 86 میں سے85 اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے صلاح الدین11224 ووٹ لیکر آگےجبکہ پی ٹی آئی کے ذوالفقار خان9755ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی، این اے 247

کراچی، این اے 247 کے 324 اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی 31585ووٹ لیکر آگے جبکہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار13687 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

پی ایس 111

کراچی، پی ایس 111کے 74 اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد قریشی 10954ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد فیاض پیرزادہ 4567ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

آج ہونے والے ضمنی الیکشن کی تفصیلات :

تفصیلات کے مطابق حلقہ  این اے 247 میں ڈاکٹر عارف علوی اور  پی ایس 111 میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی چھوڑی ہو ئی نشستوں پر آج پولنگ ہوئی،  قومی اسمبلی کے حلقہ ان اے 247،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111اور کے پی کے اسمبلی کے حلقہ 71میں پولنگ ختم ہوچکی ہے ۔

این اے 247 پر پی ٹی آئی کے آفتاب صدیقی ، پیپلز پارٹی کے قیصر نظامانی ، پاک سر زمین کے ارشد اور ایم کیو ایم کی جانب سے صادق افتخار مدمقابل ہیں، پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی،  پیپلز پارٹی کے فیاض پیر زادہ، پی ایس پی کے یاسر، ایم کیو ایم کے جہانزیب اور آزادامیدوار ناصر میدان میں ہیں، جبکہ پی کے71 پشاور میں ذوالفقار خان اورصلاح الدین میں مقابلہ ہو رہاہے۔

این اے 247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار451 اور پی ایس 111 میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 965 ہے،این اے 247 کے لئے 240 اور پی ایس 111 کے لئے 80اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، کراچی میں 191 پولنگ اسٹینشنز حساس قرار دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 4200 سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔