الیکشن کمیشن نےووٹرز کیلئےنئی ہدایات جاری کر دیں

 الیکشن کمیشن نےووٹرز کیلئےنئی ہدایات جاری کر دیں


کراچی(24نیوز) ضمنی انتخابات دوسرامرحلہ، الیکشن کمیشن نے  ووٹرز کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 247 ،پی ایس 111 اور پی کے 71 میں جاری پولنگ  پرووٹ ڈالنے کے لئے آنے والوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ  ووٹ ڈالنے کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں،  زائد المعیاد اصل شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکتا ہے،  شناختی کارڈ کے علاوہ دیگر کوئی بھی دستاویزات ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں، اس کے علاوہ ووٹرز موبائل فون اور کیمرہ وغیرہ اپنے ساتھ پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں لے جا سکیں گے،  پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا۔

 پولنگ کے مقررہ وقت کے اختتام پر پولنگ اسٹیشن کے احاطے کے اندر موجود ووٹرز اپنا ووٹ ڈال سکیں گے، سیکیورٹی اہلکار کسی بھی اہل ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی غرض سے مقرر کردہ پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے نہیں روکیں گے، ووٹرز اپنی ووٹ کی راز داری کا خیال رکھیں،  ووٹرز انتخابی اور سیکیورٹی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔  

اظہر تھراج

Senior Content Writer