یہ مہنگائی کیسے ہوئی؟کہاں سے آئی؟ یہ آخرہے کس بلاکانام؟



  کراچی(24نیوز) صدر مملکت عارف علوی کا میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ مہنگائی  سے ساراملک پریشاں ہے  کیوں ؟  یہ کہاں سے آئی ؟ اوریہ آخرہے کس بلاکانام  مجھے بھی بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے اپنے حلقے این اے 247 میں اپناووٹ توکاسٹ کردیامگروہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل سے اتنے بے خبرنکلے کہ  غریب کس حال میں ہیں کو ئی خبر نہیں ، ملکی صدر عوام کے مسائل اور مہنگائی سے بالکل انجان ہیں ، صدرعارف علوی حلقہ این اے 247 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو عوام نے ان کو اپنے مسائل اور بڑھتی ہو ئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے قابو کے لئے ان سے بات کی ,صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی  سے میڈیاگفتگوکے دوران  صحافی نے سوال  کیا کہ وفاق نے مہنگائی کی حوالے سے ابتک کیا کیا ، تو ان کا کہنا تھا کہ  کیسی مہنگائی اور کہاں ہے مہنگائی ؟15دن میں اور ایک ماہ میں کیسے مہنگائی ہو ئی  مجھے تو نہیں معلوم آپ کو پتہ ہے تو مجھے بھی بتا دیں؟

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل ووٹ ڈالنے اپنی فیملی کے ہمراہ وومین کالج ڈی ایچ اے فیز آٹھ پہنچے تومیڈیا کوپولنگ کے اندرجانے سے روک دیاگیا ایک طرف کوریج نہ کرنے پرباہراحتجاج کیاجارہاتھادوسری طرف پی ٹی آئی کے نمائندے پولنگ کے اندرگورنرکی فوٹیج بنارہے تھے,صدرمملکت عارف علوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے انکارکیاتوان کے حلقے کی عوام نے بھی انہیں پہچاننے سے انکارکردیا،شہریوں کاکہناتھا  کہ جوحکومت ملک کے بنیادی مسائل سے نہ آشناہے وہ ملک کیسے چلائے گی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer