تجاوزات کیخلاف نوٹس ملنے پر تاجر کو ہارٹ اٹیک

تجاوزات کیخلاف نوٹس ملنے پر تاجر کو ہارٹ اٹیک


اوکاڑہ(24نیوز) اوکاڑہ میں بلدیہ کے تجاوزات کیخلاف نوٹس نے تاجر کی جان لے لی، تجاوزات کیخلاف نوٹس ملتے ہی تاجر کو ہارٹ اٹیک ہوا اور جانبر نہ ہو سکا ۔

اوکاڑہ میں ونیس چوک کے تاجر کو بلدیہ کی جانب سے تجاوزات گرانے کا نوٹس ملا تو ہارٹ اٹیک ہو گیا جس پر جانبر نہ سکا اور موت واقع ہو گئی، تاجر تنظمیوں نے بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔تاجروں کے مطابق تاجر جہانگیرخان کی موت بلدیہ اوکاڑہ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹس اور ناجائزتنگ کرنے کی وجہ سے ہوئی ۔تاجروں نے احتجاجا کاروباری مراکز بند کر دیے۔

 تاجروں نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور تاجر جہانگیر خان کے خون کا حساب انتظامیہ سے لینے کا اعلان کر دیا۔ انجمن تاجران کی طرف سے تاجر کی موت پر اجلاس 7 بجے بلایا لیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔