پیل کاکلر ایل ای ڈی اسمارٹ ٹی وی مارکیٹ میں آگیا

پیل کاکلر ایل ای ڈی اسمارٹ ٹی وی مارکیٹ میں آگیا


لاہور(24نیوز) پاکستانی صارفین کو بہترین سکرین دینے کیلئے پیل کمپنی کی جانب سے کلر ایل ای ڈی سمارٹ ٹی وی کو متعارف کروا دیا گیا.

پیل کے فریزر، اے سی، مائیکرو ویو، واٹر ڈسپنسر استعمال کرنے والے اب پیل کلر آن ایل ای ڈی سمارٹ ٹی وی بھی دیکھ سکیں گے،  جی ہاں ایمپوریم مال میں پیل کلر آن ایل ای ڈی ٹی وی کیلانچنگ تقریب منعقد ہوئی ،  تقریب کی مہمان خصوصی معروف پاکستانی اداکارہ عروہ حسین تھیں جبکہ تقریب میں ماڈلز سمیت بلاگرز نے بھی شرکت کی اور پیل کے صارفین کیلئے متعارف کروائے جانے والی سمارٹ ٹی وی کی خوب تعریفیں کیں۔

لانچنگ تقریب میں پیل ایل ای ڈی ٹی وی کی خصوصیات کے حوالہ سے ہیڈ آف مارکیٹنگ حسان شیروانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی صارفین کو بہترین سکرین دینے جا رہے ہیں،  سمارٹ ٹی وی فور کے ہے جسکی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے جو عام عوام کے بجٹ میں فٹ ہونے والی ہے جبکہ دیگر برانڈز کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔

پیل کلر ان ایل ای ڈی ٹی وی کی لانچنگ تقریب میں پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ پیل نے جہاں پہلے کئی برانڈز متعارف کروائے اور عوام کے دلوں میں گھر بنایا وہیں پاکستانی لوگ پیل ایل ای ڈی سمارٹ ٹی وی کو بھی ضرور پسند کریں گے کیونکہ بناوٹ اور قیمت میں یہ واقعی منفرد ہے۔

الیکٹرانکس کی دنیا میں جہاں نئی ایجادات ہو رہی ہیں، وہیں پیل کا کلر آن ایل ای ڈی سمارٹ ٹی وی پاکستانی عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔