دپیکا، رنویر شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر جاری

دپیکا، رنویر شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر جاری


دہلی(24نیوز) دپیکا اور رنویر نے شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر جاری کردیا, دونوں اداکاروں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام پر ہوگی.

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔دونوں اداکاروں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں ہوگی جس میں ان کے خاندان اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی نے کئی بلاک بسٹر فلمیں کی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔