ڈی جی خان، دو بسوں میں تصادم 19 جانیں نگل گیا

ڈی جی خان، دو بسوں میں تصادم 19 جانیں نگل گیا


ڈیرہ غازی خان (24نیوز) غازی گھاٹ کے قریب دو تیز رفتار بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ کے نتیجے میں19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ کے قریب دو تیز رفتار بسوں میں خوفناک تصادم ہوا،  تصادم کے نتیجے میں19 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ریسکیو کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کمشنر طاہر خورشید, ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے، حادثے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری اپنے پیاروں کی تلاش میں ہسپتال میں پہنچنا شروع ہو گئے، ہسپتال میں پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے بھی مریضوں کو منتقل کیا گیا، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ہسپتال میں زخمیوں کو خون کا عطیہ کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچی جہاں زخمیوں کو خون کا عطیہ کیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔