میانوالی، خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

میانوالی، خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق


میانوالی(24نیوز) میانوالی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے ہیڈ پکا کے قریب ایمبولینس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ایمبولینس میں نصب سلنڈر پھٹ گیا اور ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس کر جاں بحق   ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے 3 خواتین بھی شامل ہیں۔  ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ایمبولینس بھکر سے مریض راولپنڈی لے جا رہی تھی۔ ایمبولینس ڈرائیور ایس ایچ او موسیٰ خیل کا رشتہ دار ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔