خوبصورت پرندوں کی نمائش کیلئے لاہور میں برڈ شو

خوبصورت پرندوں کی نمائش کیلئے لاہور میں برڈ شو


لاہور(سعدیہ خان) لوبرڈزسوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے خوبصورت پرندوں کی نمائش کیلئے لاہورمیں برڈ شوکاانعقادکیا گیا،پرندے پالنےکے شوقین افرادنےخوبصورت طوطےنمائش کیلئے پیش کیے۔

خوبصورت طوطوں نےدیکھنےوالوں کواپنےحسن کا دیوانہ بنا ڈالا، طوطوں کےمقابلےمیں صرف ایسےپرندےرکھےگئے تھےجن کی افزائش پاکستان میں کی گئی ہے ، غیرملکی جج ایڈون نےپرندوں کی خصوصیات اور معیارکوپرکھنے کیلئےاپنے فرائض نبھائے۔

پرندوں سےمحبت کرنیوالوں کاکہناہےکہ شوق مہنگا ضرورہے لیکن شوق کا توکوئی مول ہی نہیں ہوتا، قوس قزاح کے رنگوں کا حسین امتزاج لئے آسٹریلین طوطوں کی چہچہاہٹ نے سننے اوردیکھنے والوں کوحیرت میں ڈال دیا،پردیسی نسل کے پرندوں کا مقابلہ حسن دیکھنے کیلئےشہریوں کی بڑی تعداد نےایونٹ میں شرکت کی اوراس مقابلے کوخوب سراہا۔

برڈشوجیسی سرگرمیوں سےبچوں کو مختلف اقسام کے پرندوں بارےمیں جاننے، دیکھنےاور ان سےمحبت کااحساس پیدا ہوتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔